مسجد کی پارکنگ کو عارضی طور پر مردہ خانے میں تبدیل کر دیاگیا

0
503

برمینگھم ( علی رضا ) انگلینڈ کے شہر برمینگھم میں دوسری بڑی مسجد گھمگول شریف میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مسلمانوں کے لیے مسجد کی پارکنگ کو عارضی طور پر مردہ خانے میں تبدیل کر دیاگیا کرونا وائیرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے لیے ایک سو پچاس ڈیڈ باڈیز کو محفوظ رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے یاد رہے کہ برمینگھم میں پاکستانی کمیونٹی کثیر تعداد میں رہائش پذیر ہے اور یہاں کے لوگوں میں اس حوالے سے بڑی بے چینی پائی جا رہی تھی کہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کو غسل کفن اور جنازے کے بغیر ہی دفنایا جا رہا ہے لیکن ایسا بلکل نہیں ہے گھمگول شریف مسجد میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کو غسل کفن اور دفن کے انتظامات کر رکھے ہیں گھمگول شریف مسجد انتظامیہ نے یہ بہت بڑاقدم اٹھایا ہے اس کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مسلمانوں کے لیے اس مشکل وقت میں مسجد انتظامیہ نے ثابت کر دیا ہے کہ کوئی وائرس کوئی بیماری کوئی آفت ہم کو

اسلامی روایات کو پوری کرنے سے نہیں روک سکتی اور اسلام کی خدمت کا جذبہ گھمگول شریف مسجد برمینگھم کی انتظامیہ میں قابل دید ہے اس مشکل وقت میں کمیونٹی کا ساتھ دینے پر پوری کمیونٹی مسجد انتظامیہ کی شکر گذار ہے دعا گو ہے کہ اللہ اس مسجد کو شاد و آباد رکھے اور اس کو آباد کرنے والوں اور تعاون کرنے والوں کو بھی شاد و آباد رکھے اس مردہ خانے میں روزانہ ہسپتال سے ڈیڈ باڈیز کو لایا جاتا ہے اور باقائدہ اسلامی طور طریقے سے غسل دیا جاتا ہے کفن کے بعد جنازہ پڑھا کر دفنای جاتا ہے یاد رہے کہ اس مسجد میں نارمل حالات میں ایک ہفتے میں چھ ساتھ ڈیڈ باڈی لائی جاتی تھیں غسل کفن اور جنازے کے لیے اور اب ان غیر معمولی حالات میں ہر روز پیچس سے زیادہ لائی جا رہی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here