حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ( ق) نے حکومت سے ایک بار پھر معاہدوں اور وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما مونس الہٰی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے مطالبہ دہرایا۔مونس الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دے اور اپنے وعدے پورے کرے، ہم کچھ زیادہ نہیں کہتے صرف یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ جو معاہدہ کیا گیا حکومت اسے پورا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت کی گردن پر بندوق رکھ کر معاہدہ نہیں کیا، اسے سوچنا چاہیے کہ جو طے کیا ہے اس پر عمل کرے۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے، حکومت کو مشورہ ہے کہ اپنے معاملات درست کرے۔بشکریہ روزنامہ جنگ