میٹرک پاس وزیر کواضافی چارج بھی مل گیا

0
721

میٹرک پاس وزیر کو محکمہ قانون کا اضافی چارج بھی مل گیا۔خیبر پختونخوا میں میٹرک پاس وزیر اکبر ایوب خان کو محکمہ قانون کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر بلدیات اکبر ایوب خان کو محکمہ قانون کا قلمدان تفویض کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ضیاء اللّٰہ بنگش کی جگہ اکبر ایوب کو وزیر تعلیم بنایا گیا تھا تعلیمی قابلیت میٹرک ہونے پر اکبر ایوب پر سوشل میڈیا میں تنقید بھی ہوئی تھی، تاہم اس کے بعد ان سے تعلیم کی وزارت لے کر انھیں بلدیات کا وزیر بنایا گیا تھا۔ وزیرِ قانون سلطان محمد کے استعفے کے بعد اکبر ایوب کو محکمہ قانون کا اضافی چارج دیا گیا۔وزیر قانون سلطان محمد خان کو ویڈیو اسکینڈل کے بعد فارغ کیا گیا تھا۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سیاست میں تجربہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اکبر ایوب کو جو بھی وزارت دی گئی انہوں نے بہتر پرفارمنس دی، توقع ہے کہ اکبر ایوب وزارت قانون بھی بہتر انداز میں چلائیں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here