میڈیا کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں مجیب الرحمن شامی

0
802

رپورٹ: محمد عامر صدیق
ویانا آسٹریا۔
پاکستان میں میڈیا کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور اظہار رائے کی آزادی خطے کے دیگر ممالک کی نسبت کافی بہتر ہے. ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی طرف سے منعقدہ ایک آن لائن تربیتی نشست سے کر رہے تھے. تفصیل جانتے ہیں اس رپورٹ میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس جو کہ اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم جس کی بنیاد حال ہی میں رکھی گئی ہے تنظیم کا مقصد دنیا بھر میں مقیم اوورسیز صحافیوں کی فلاح و بہبود ہے اور اسی مقصد کے تحت ایسوسی ایشن نے اپنی پہلی آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا. جس کے مہمان خصوصی معروف پاکستانی صحافی اور سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی تھے. نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت آئرلینڈ سے وسیم بٹ نے حاصلِ کی جبکہ میزبانی کے فرائض واشنگٹن امریکہ سے IAPJ کے سینئر نائب صدر خرم شہزاد نے انجام دیئے، ساوتھ افریقہ میں مقیم صدر شاہد چوہان نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی. تربیتی نشست میں دنیا بھر کے 20 سے زائد ممالک میں مقیم مختلف میڈیا سے منسلک پاکستانی صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔
نشست کے مہمان خصوصی مجیب الرحمٰن شامی نے  پاکستان کے حالات و صحافت سے متعلق بھرپور معلومات فراہم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات معاشی طور پر بہتری کی طرف گامزن ہیں،موجودہ حکومت افغانستان کے معاملے میں امریکہ کو اڈے نہ دینے پر بضد ہے مگر اندرونی طور پر کہیں نہ کہیں آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت جاری ہے، کشمیر کے معاملے میں بھارت کسی طرح سے مفاہمت کرنے کو راضی نہیں، چائنہ کے معاملے میں بھی  معاملات بہتر ہو رہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن میں انتہا درجے کی دوریاں ہیں ایسا کبھی بھٹو اور ایوب دور میں بھی نہیں ہوا تھا. بیرون ممالک بسنے والے  پاکستانیوں کو ان کا  حق رائے دہی کے  استعمال کاحق دے دیا گیا ہے، مگر وہ اسے استعمال کیسے کریں گے یہ اب م تک مبہم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا میڈیا اپنی آزادی اظہار راۓ کے لیے آزاد سمجھا جاتا ہے، آرٹیکل 19 میں آزادی اظہار رائے کی حدود لکھی ہوئی ہیں۔پاکستانی افواج اور  عدلیہ کے خلاف حدود میں رہتے ہوئے بات کی جاسکتی ہے مگر رسوا کرنے کی آزادی نہیں ہونی چاہیے۔ نشست کے آخر میں شرکاء کی طرف سے سوال و جواب کا سلسلہ بھی رکھا گیا تھا. معزز مہمان کی طرف سے ان سوالات کے جوابات انتہائ خوش اسلوبی سے دیئے گئے.
نشست میں چیئرمین ندیم طفیل، وائس چیئرمین وسیم چوہدری، سینئر جوائنٹ سیکرٹری مہوش خان، جوائنٹ سیکرٹری سرفراز فرانسس، لیگل ایڈوائزر عامر صدیق، شاھد ملک، فہد رفیق کھوکھر، جاوید عظیمی، شاھد گھمن، نواز خان، فرحت نواز و دیگر نمایاں تھے.
اس موقعہ پر ایسوسی ایشن کی طرف سے مجیب الرحمٰن شامی کو تنظیم کا سرپرست اعلی نامزد کیا گیا. صدر شاھد چوھان نے ایسوسی ایشن میں نئے شامل ہونے والے صحافیوں سے حلف بھی لیا گیا۔
فرانس میں موجود جنرل سیکرٹری ایاز محمود نے نشست کے آخر میں ایسوسی ایشن کی طرف سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here