وزیرآباد(محمد کامران ) عبداللہ ٹاؤن میں دس سال گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا مالکان گرم استری لگا کر ملازمہ کو تشدد کرتے رہے۔ وزیرآباد عبداللہ ٹاؤن میں امان اللہ اور اس کی بیگم نگہت نے مبینہ طور پر دس سال ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملتے ہی اے ایس پی وزیرآباد اکرام اللہ کے حکم پر SHO تھانہ صدر وزیرآباد عامر شہزاد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان امان اللہ اور اس کی بیگم نگہت کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔