وفاقی ملازمین کیلئے بڑا ریلیف

0
435

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مہنگائی کے مارے وفاقی ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کا حکم دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ ڈویژن بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم دیا ہے۔ڈویژن بینچ نے وفاقی کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے الاونس دینے سے روکا تھا۔ملازمین نے ڈویژن بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ملازمین کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت ملازمین سے امتیازی سلوک نہیں کرسکتی۔عدالتی حکم کے بعد تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس ملے گا۔وکیل شعیب شاہنواز نے عدالت کو بتایا کہ سیکریٹریٹ الاؤنس اس سے قبل صرف وزارتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مل رہا تھا ۔وکیل نے مزید کہا کہ اس سے پہلے وزارتوں کے ماتحت اداروں کے ملازمین کو سیکریٹریٹ الاؤنس نہیں دیا جاتا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینج نے وفاقی ملازمین کو الاونس دینے کا حکم دیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here