ویاناسفیر پاکستان منصور احمد خان سےپاکستانی کمیونٹی کی ملاقات

0
407

ویانا(عامر صدیق )آسٹریا کورونا بحران کے دوران سفیر پاکستان منصور احمد خان کی جانب سے ہم وطنوں کی شاندار خدمت، کمیونٹی کا اظہار تشکر..

سفارتخانہ پاکستان ویانا میں سفیر پاکستان منصور احمد خان کی زیر قیادت پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کے سلسلے میں ایک اجلاس کا انقاد کیا گیا،کورونا بحران کے بعد یہ پہلا اجلاس تھا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس وقت کورونا جیسی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے.اور پوری دنیا لاک ڈاؤن کی پوزیشن میں ہے ۔پوری دنیا میں تقریباً ہر قسم کے ادارے بند ہوچکے ہیں ۔ اس ساری صورت حال میں سفارتخانوں کی ذمے داریاں بڑھ گئی ہیں اور اب انکو دن رات کام کرنا پڑتا ہے ۔سفیر پاکستان منصوراحمد خان نے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آسٹریا میں پاکستانی بسلسلہ روزگار مقیم ہیں ۔جن کی خدمت کے لئے آسٹریا میں سفارتخانہ پاکستان نے اپنی خدمات میں مزید تیزی پیدا کردی تھی اور لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن سروسز کا اجرا بھی کیا جس میں پاکستانی اپنے گھر بیٹھے ان سروسز سے فائدہ اٹھا سکتے تھے ۔اسی طرح ہیلپ ڈیسک بھی قائم کی گئی تھی. تاکہ آپ کسی بھی وقت کوئی بھی معلومات حاصل کرسکتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کے خوشی قسمتی سےکوئی بھی پاکستانی اس مرض کا شکار نہیں ہوا.آسٹریا میں بھی دوسرے یورپین ممالک کی طرح لاک ڈاؤن رہا اور مزدور طبقہ کے پاس وسائل محدود ہیںاس حوالے سے سفارت خانہ پاکستان نے بہت سے افراد کی مدد کی۔ جن کو کھانے پینے کا سامان دیا گیا ہے ۔جس میں ادویات بھی شامل تھیں ۔اور یہ بھی سفارت خانہ پاکستان آسٹریا کی اپنے ہم وطنوں کے لئے ایک بہت بڑی کاوش ہے جس نے اتنے محدود وسائل کے ہوتے ہوئے اپنے ہم وطنوں کے لئے اس کا انتظام کیا۔اور یہ ساری امداد بالکل اس طرح کی گئی کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہواور یہ کام لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی جاری رہا. پاکستانی کمیونٹی نے اپنے کچھ مسائل سفیر پاکستان کے سامنے رکھے اور بالخصوص ان تمام انتظامات پہ پاکستانی کمیونٹی نے سفارت خانہ پاکستان اور بالخصوص کورونا بحران کے دوران سفیر پاکستان منصور احمد خان کی جانب سے ہم وطنوں کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا.اور انکی اپنے ہم وطنوں کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا. آخر میں تمام عالم انسانیت اور پوری دنیا میں کورونا بحران کے خاتمے کے لیے دعا کی گی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here