پاکستان میں کورونا سے 1167 اموات ،مصدقہ مریض 56 ہزارتک جاپہنچی

0
323

ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 56 ہزار 349 تک جاپہنچی جب کہ 1167 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 49 کورونا ٹیسٹس ہوئے اور 1748 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 56 ہزار 349 ہوگئی۔اب تک سندھ میں 22 ہزار 491، پنجاب میں 20 ہزار 77، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 905، بلوچستان میں 3 ہزار 407، اسلام آباد میں ایک ہزار 641، آزاد کشمیر میں 221 اور گلگت بلتستان میں 619 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اس وبا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد ایک ہزار 167 ہوگئی جب کہ 17 ہزار 482 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بشکریہ روزنامہ جزبہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here