پاکستان کا ہرایک بچہ ملک کا سپاہی ھے مرزا فیصل

0
351

برمنگھم( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود سے مختلف وفود نے آن کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا ۔ کیا آپ سمجھتے ھیں کہ ملک کی حفاظت صرف افواج پاکستان پر ھی فرض ھے نہیں ایسا ھر گز نہیں ھے پاکستان کا ہرایک بچہ ملک کا سپاہی ھے پاکستان ایک نظریاتی ملک ھے جب ایک را کے ایجنٹ نے پاکستان کو توڑنے کی سازش کی ہزاروں لوگوں کو نام نہاد حقوق کے نام پر مروا دیا جس کی شہادت بانی ایم کیو ایم کے قریبی ساتھی محمد انور نے اقرار کرتے ہوے کیا کہ وہ را سے ٢١ سالوں سے رقم لے کر بانی ایم کیو ایم کو دیتے تھے ۔ سوال پھر یہاں پیدا ہوتا ھے اپنے ملک کی ,انسانی جانوں کی اور اپنے نظریات کی حفاظت کیسے کی جاتی ھے یہ پاکستان کے دو بہادر بیٹوں نے بتا دیا تو سر پر کفن باندھ کر اور سبز ہلالی پرچم تھام کر اللہ تبارک وتعالی پر توکل رکھتے ہوے میدان عمل میں نکلنا پڑتا ھے٣ مارچ ٢٠١٦ کو پاکستان کے ٢ بہادر بیٹوں سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے اپنے عمل سے کر دیکھا یا کہ کوئی بھی کام ناممکن نہیں آپ کی نیت اور نظریہ ٹھیک ہو اور اللہ پر توکل ہوتو اللہ تعالیٰ ضرور مددگار ھے ۔جس کام کو مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے شروع کیا ھے یہ کوئی چھوٹا کام نہیں وہ پاکستان کی اور ھر پاکستانی تقدیر بدلنا چاہتے ھیں ۔پاکستان کو عظیم ملک اور قوم کو عظیم قوم بنانا چاہتے ھیں اور یہ کام وہ اکیلے ھر گز نہیں کر سکتے بلکہ ھم سب نے ان کے زور بازوں بنا ھے ھم سب نے اپنے حصے کا کام کرنا ھے ھر شخص دیکھے کس شعبہ میں وہ اپنی خدمت انجام دے سکتا ھے اور یہ مشن لے کر چلنا ھے کہ : ھم نے پاکستان کو کیا دیا; اور جب ھر شخص یہی جذبہ اور نیت لے کر چلے گا تو پاکستان کے تمام مسائل حل ہونا شروع ھو جائیں گے۔ھم نے ایک ایک شخص کی دھلیز پر آسانی فراہم کرنی ھے اور یہ آسی صورت ممکن ہو گا جب اختیار کی منتقلی نچلی سطح پر ممکن ہو نہیں جاتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here