پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدر انیس قائم خانی

0
314

لندن( پ ر) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی نے کہا پاک سرزمین پارٹی کی منزل اسلام آباد کے ایوان نہیں بلکہ اسلام آباد کے اختیارات جو صوبوں کو پہنچیں ہوے ھیں ان اختیارات کو پاکستان کی ایک ایک گلی اور ایک ایک گھر تک پہنچا نے کے ھیں وہ دورہ گلگت بلتستان, پشاور اور اسلام آباد کے بعد کراچی واپس پہنچے پر پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔وہ پاک سرزمین پارٹی کے اعلی سطحی وفد جس میں سنیئروایس چیرمین اشفاق منگی,وایس چیرمین شبیر قا ئم خانی,ارشد وہرہ,جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ, آفاق جمال اور دیگر شامل تھے۔دورہ کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی اور تنظیمی آفس اور تنظیمی سیٹ اپ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ فیصل محمود نے انیس قائم خانی کو دورہ گلگت بلتستان, پشاور اور اسلام آباد کے کامیاب دورے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانیوں کا پاک سرزمین پارٹی پر اعتماد کامظہر ھے ناصرف پاکستان کے کونے کونے سے پاکستانی بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی جوق در جوق پاکستان کو بچانے والی جماعت میں شامل ہو رہے ھیں ۔انیس قائم خانی نے برطانیہ میں بسنے والے تمام تحریکی ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اوورسیز پاکستانیوں خصوصاً برطانیہ کے وطن پرستوں کی پاکستان کوبچانے اوراسے استحکام اور ترقی پر لے جانے کی جدوجہد بھی سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ضرورت اس امر کی ھے پاکستان کو جس اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا سامنا ھے زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو اس جدوجہد میں شامل کیا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here