والسال (پ ر ) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ نے اپنا ایک اور تنظیمی سیٹ اپ برطانیہ کے شہر والسال میں قائم کر لیا پاک سرزمین پارٹی نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں میں بھی تیزی سے پھیل رھی والسال کی تقریب سے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین سید مصطفی کمال نے ٹیلی فونک خطاب کیا ان کے علاوہ PSP برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود ،نائب صدر زبیدہ خانم ‘ غلام نبی عامر,PSP لندن کے صدر راحیل مسرور ، والسال کے صدر عدنان ملک , مسلم لیگ برطانیہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ شکیل, برٹش کشمیر فاونڈیشن کے چیئرمین اور لبرل ڈیموکریٹک کے تاحیات MP ٹکٹ ھولڈر شہزاد اقبال , بزنس مین راجہ اکمل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سید مصطفی کمال نے کہا کراچی دنیا کے 70 ممالک سے بڑا شہر ھے میرے دور اقتدار میں یہ شہر دنیا کے 12 ترقی کرنے والے شہر میں شمار ہوتا تھا اور اب موجودہ حکمرانوں نے اس شہر کو دنیا کے 4 بدترین شہروں میں شمار کروا دیا ھے اور وہ دور تھا جب آس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کہا کرتے ھے ترقی دیکھنی ہو تو کراچی جا کر دیکھو اور آج موجود ہ چیف جسٹس موجودہ میر کراچی وسیم اختر سے یہ پوچھنے پر مجبور ہوگئے ھیں کہ آپ کب کراچی کو( یعنی کراچی کی جان چھوڑوں گے) مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ھمیں ناصرف کراچی بلکہ پاکستان کے مسائل بلکہ آن کے حل بھی علم ھے اور ھم نے ماضی میں ڈیلور کر کے بدیکھایا ھے انہوں نے را,الطاف حسین,کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کشمیر کی جنگ ھم کراچی میں جیت گیے ھیں ا ور وقت آنے پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار ھے انہوں نے اپنے دورہ آزادکشمیر کا ذکر بھی کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی درھی ھے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی ,سندھ کے صدر اور ممبر نیشنل کونسل شبیر قائم خانی نے ایک ایک ذمہ دار اور کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اوورسیز کے ساتھی جذبہ حب الوطنی قابل ستائش ھے۔