پرتگال میں انڈیا کی جارحیت کے خلاف کار ریلی

0
456

پرتگال کے شہر لزبن میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال کے زیر اہتمام بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ تسلط کے خلاف کار ریلی نکالی گئی ۔جس میں بچوں سمیت پرتگال سے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ کار ریلی کی قیادت صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال سید خالد عباس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری

عمر فاروق گجر اورصدر تحریک آزادی کشمیر پرتگال راجہ حسنین نے کی ۔کار ریلی کے موقع پر بچوں اور بڑوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم تھامے ہوئے تھے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےمظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور نعرے بلند کیے۔
بھارتی مظالم کے خلاف کار ریلی میں برطانیہ سے ہاوس آف لارڈز کے تاحیات ممبر لارڈ نذیر احمد اور برسلز سے چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے خصوصی شرکت کی بلال مہر شمع نیوز پرتگال

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here