پرتگال میں کام کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

0
783

https://youtu.be/d4xWm9XgJ0Q

گال میں کام کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری پرتگالی پارلیمنٹ نے جمعہ کوایک قانون منظور کیا ہے اور کام کے اوقات کے بعد ملازمین کو ٹیکسٹ میسج کرنے اور ای میل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پرتگالی پارلیمنٹ کی جانب سے کام کے اوقات کے بعد ملازمین کو ٹیکسٹ میسج کرنے اور ای میل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ کام اور زندگی کے توازن کو بہتر بنایا جا سکے۔اس قانون کے تحت 10 سے زیادہ عملے کے ارکان رکھنے والی کمپنیاں اگر اپنے ملازمین سے کام کے اوقات کے بعد رابطہ کریں گی تو جرمانے کا سامنا کر سکتی ہیں۔یہ نیا قانون ملک میں کام کرنے کے دورانیے کے بڑھنےاور ملازمین سے کام کے اوقات ختم ہوجانے کے بعد بھی مالکان کی جانب سے گھر سے کام کروائے جانے پر جواباََ متعارف کرایا گیا۔اس قانون کے تحت کمپنیاں بچوں والے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں گی۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کو گھر کے بل زیادہ آنے کی صورت میں اس کی ادائیگی میں بھی حصہ ڈالنا پڑ سکتا ہے۔پرتگال کی وزیر برائے مزدور اور سماجی تحفظ، اینا مینڈیس گوڈینو نے امید ظاہر کی کہ مزدوروں کے تحفظات میں اضافہ مزید غیر ملکیوں کو ملک کی طرف راغب کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here