پشاور تعلیمی بورڈ اب جدید ٹیکنالوجی میں مزید دو قدم آگے

0
535

پشاور تعلیمی بورڈ اب جدید ٹیکنالوجی میں مزید دو قدم اگے۔

ہماری کوشش ہے کہ بورڈ کے امتحانات میں مزید شفافیت لائی جا سکے۔کنٹرولر امتحانات عارف علی

پشاور(چیف اکرام الدین)پشاور ثانوی تعلیمی بورڈ نے جدید ٹیکنالوجی کی وساطت سے ان لائن مانیٹرنگ کا اج کامیاب تجربہ کرلیا
اس تجربہ کی بدولت پشاور ٹانوی تعلیمی بورڈ اب تمام امتحانی ھالوں کا بورڈ سے براہ راست مانیٹرنگ کر سکے گا جس کیلئے بورڈ میں کنٹرول روم قائیم کیا گیا ہے امتحانی عملہ کا رئیل ٹائیم اٹینڈنس کی چیکنگ اب بورڈ کیلئے نھایت اسان ہوگئی ہے اس سسٹم کا دائیرہ کار نہ صرف قریبی سٹیشنز تک محدود ہے بلکہ اس کو دور دراز علاقوں مثلا چترال مہمند اور ضلع خیبر تک وسعت دی گئی ہے تاکہ ایک طرف امتحانی عملہ کی بروقت حاضری یقینی بنائی جا سکے اور دوسری طرف امتحانی طریقہ کار میں شفافیت کو بھی فروغ دیا جاسکے کنٹرولر امتحانات عارف علی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس سسٹم کے جھاں بے پناہ فوائد ہیں وہاں بورڈ کے اندر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھنے میں مدد ملے گی جس کے زریعے مارکنگ عملہ کی بھی مانیٹرنگ کی جاسکے گی اور غلطیوں کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے گا دوسری طرف فنانشل رخ کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے ائی ھے کہ اس سسٹم سے اوور ٹائیم کی مد میں ھونے والے اخراجات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی کنٹرولر امتحانات پشاور بورڈ کا کہنا تھا کہ اج ہم نے میٹرک اور ایف اے /ایف ایس سی کے جاری امتحانات کی ان لائین مانیٹرنگ کی اور امتحانی عملہ کی حاضری اور امتحانی ھالز میں ان کی کارکردگی کی ان لائین جانچ پرکھ کی کنٹرولر امتحانات کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ بورڈ کے امتحانات میں مزید شفافیت لائی جاسکے جس کیلئے پشاور بورڈ انتھک کوششوں میں مصروف ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here