پشاور زلمی کے ترانے کا فائنل ٹیزر جاری

0
363

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن سیون کے لیے ترانے کا فائنل ٹیزر جاری کردیا۔ پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی کا ترانہ کل ریلیز کیا جائیگا جبکہ آج پشاور زلمی کے ترانے کا ٹیزر جاری کردیا گیاہے۔زلمی کے ترانے کو معروف میوزک پروڈیوسر روحیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اینتھم میں معروف پشتو سنگر زر سنگا، زوہا زبیری، سنی خان درانی ، طیب رحمان اور زارا مدنی شامل ہیں۔اینتھم میں اسٹار زلمی کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے، اینتھم کی ویڈیو کل جاری کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here