پہلا میچ ہی سنسنی خیز، لاہور قلندرز کی جیت

0
118

پہلا میچ ہی سنسنی خیز، لاہور قلندرز کی جیت
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔ملتان سلطانز 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 174 رنز بناسکی، یوں میچ صرف 1 رنز سے لاہور قلندرز کے نام رہا۔ملتان سلطانز کی طرف سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز اوپن کی، محمد رضوان نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی۔محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 61 رنز بنائے ہیں جبکہ شان مسعود نے 30 گیندوں کا سامنا کیا 35 رنز اسکور کیے ہیں۔اس سے قبل دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیا۔لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 175 رنز بنائے اور حریف ٹیم ملتان سلطانز کےلیے 176 رنز کا ہدف دیا۔لاہور قلندرز کی اوپننگ جوڑی پہلے ہی میچ میں چل گئی، فخر زمان اور مرزا طاہر بیگ کی صورت میں اولین بیٹرز نے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔طاہر بیگ 26 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے اس دوران 5 چوکے لگائے، انہیں اکیل حسین نے پویلین کی راہ دکھائی۔فخر زمان نے 66 رنز کی باری کے دوران 5 چھکے اور 3 چوکے لگائے، انہیں اُسامہ میر نے پویلین بھیجا۔لاہور قلندرز کی طرف سے شائے ہوپ نے 19 اور طلعت حسین نے 20 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے، آخری آوٹ ہونے والے بیٹر ڈیوڈ ویسا تھے جو صرف 5 رنز ہی بناسکے۔دفاعی چیمپئن کے سکندر رضا نے 14 گیندوں پر 19 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔ملتان سلطانز کی طرف سے احسان اللہ اور اُسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہنواز ڈھانی اور اکیل حسین نے لاہور قلندرز کے 1 ،1 کھلاڑی کو میدان سے واپسی کی راہ دکھائی۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کے لیے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی میدان میں اترے۔پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ سیزن 7 کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہےملتان سلطانز کی طرف سے کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، اکیل حسین، اُسامہ میر، ثمین گل، شاہنواز ڈھانی اور احسن اللّٰہ میدان میں اتریں گے۔دوسری طرف شاہین شاہ آفریدی نے اپنی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائے ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈوسن، ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف اور زمان خان کو کھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here