پی ایس پی کراچی جلسہ کے کامیاب انعقاد پر پاک سرزمین پارٹی کو مبارکباد

0
390

لندن( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے پی ایس پی کراچی جلسہ کے کامیاب انعقاد پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی صدر انیس قائم خانی سمیت سنٹرل کمیٹی ,تمام کارکنان, پوری پاکستانی قوم خصوصاً پختونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اب کوئی مائی لال پاکستانیوں میں نفاق نہیں ڈال سکتا۔پختوں کے اعزاز میں کراچی جلسہ ایک اھم سنگ میل ہے جس محبت, بھائی چارےاور امن کو دیکھنے کے لئے کراچی کی عوام نے 40 برس انتظار کیا ۔پاک سرزمین پارٹی کی 5 سالہ تحریک رنگ لے آئی ۔35 سال اس شہر قائد میں آگ اور خون کا بازار گرم تھا۔ قربان جائیں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی نظریہ پر لسانیت میں بٹی ہوئی قوم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا دیا ۔اب قوم 3 مارچ کو شکرانے کے نفل پڑھے اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں مانگے شہر قائد میں جو امن کی فضا بنی ہے وہ اسی طرح قائم رہے .

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here