چالیس کروڑ ڈالر قرض ملنےکا امکان

0
443

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض جاری کرنے کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں رکن ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قرض منظور کرنے اور پہلے سے دیے گئے قرض کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔
IMF نے کورونا سے پیدا صورتحال پر ریلیف دیا ہے ، وزیر خارجہ واضح رہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے قرض جاری کرنے کا عندیہ دے چکا ہے، پاکستان نے 3 ہفتے پہلے کورونا سے نمٹنے کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کی درخواست کی تھی، اگر قرض کی منظوری ہوگئی تو یہ فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ رقم پہلے سے جاری قرض پروگرام کے علاوہ ہوگی اور اس کے ساتھ کسی قسم کی شرائط نہیں رکھی گئی ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here