چودھری پرویزالٰہی کی ایم پی سلمیٰ زاہد کو مبارکباد

0
334

لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کینیڈا کی رکن اسمبلی سلمیٰ زاہد کو کینیڈین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سٹیزن شپ اور امیگریشن کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر فون کر کے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دیگر ممالک میں اپنی خدمات پیش کرکے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ سلمیٰ زاہد نے چودھری پرویزالٰہی سے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی طبیعت کے متعلق دریافت کیا اور اپنی کمیٹی اور دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں مسلم لیگ کے صدر غوث ڈار پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا رول بڑے احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جذبہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here