چوہدری محمد اکرم کی نماز جنازہ آسٹریا میں ادا کردی گئی

0
154

آسٹریا ویانا میں عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی چوہدری محمد اکرم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

رپورٹ محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔

ویانا 21 ڈسٹرکٹ فلوریڈزدورف میں عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی
چوہدری محمد اکرم گزشتہ جمعہ المبارک کو حرکت قلب بند ھونے کے باعث انتقال فرما گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بروز منگل بتاریخ ۴ اکتوبر سہ پہر تین ۳ بجے مسجد اقصی Herziggasse 9 9 ڈسٹرکٹ 23 ویانا میں ادا کی گی. نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو تدفین کیلئے پاکستان روانہ کر دیا گیا.نمازِ جنازہ علامہ غلام مصطفی بلوچ نے پڑھائی.نماز جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کا تعلق پاکستان کے ضلع ساہیوال سے تھا۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ ،ایک بیٹی، سوگوار چھوڑے ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی کے اس موقع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ تدفین کے سارے انتظامات آسٹریا میں عرصہ دراز سے خدمت خلق کرنے والی المدینہ تدفین کمیٹی ویانا آسٹریا نے کیے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد علامہ غلام مصطفی بلوچ نے مرحوم کے لیے اور تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here