ڈسکوز کیلئے 48 پیسے، کے الیکٹرک صارفین کیلئے 1 روپے 71 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی اصولی منظوری

0
197

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرلی۔ڈسکوز کے صارفین کیلئے 48 پیسے اور کےالیکٹرک صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے مہنگی کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی تاہم حتمی فیصلہ مزید جانچ پڑتال کے بعد ہوگا۔نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی 7 روپے 36 پیسے کم کرنے سے متعلق کےالیکٹرک کی درخواست بھی سنی جس کی ابھی مزید جانچ پڑتال کی جائے گی۔اسلام آباد میں چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےلیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور کےالیکٹرک کی درخواستوں کی سماعت ہوئی سی پی پی اے نے 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا اتھارٹی نے سماعت کے بعد کہا کہ یہ اضافہ 48 پیسے فی یونٹ بنتا ہے جو 99 پیسے تک جا سکتا ہے۔کےالیکٹرک نے جنوری کی اس فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی۔ تاہم سماعت میں بتایا گیا کہ اتھارٹی نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق جنوری کے ایف سی اے کی مد میں اضافہ 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔اس کا اطلاق صرف مارچ کے  بلوں میں ہوگا، نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق کےالیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here