کامیاب ہونے والےشہباز پینل کے نو منتحب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

0
694

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ

سکرنڈ میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (پ ٹ الف)کے سال برائے 2020 اور 2021کے لئے ہونے والے الیکشن میں اکثريت سے ڪامياب ہونے والے شہباز پینل تعلقہ سکرنڈ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سکرنڈ ہائی اسکول کے سيد شبير احمد شاه آڈيٹوريم ہال سکرنڈمیں منعقد ہوئی جس میں نومنتخب صدر ارباب علی پڑھیار سينئر نائب صدر غلام فاروق جمالی ، نائب صدر فيميل شيريں قاضی ، جنرل سيکريٹری منٹھار علی جمالی ، انصاری ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عرفان علی راول ، اور دیگر عہدیداران سے چيرمين محمد حنيف سومرو نے حلف اٹھوایا ، حلف برداری تقريب میں پپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے اور سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چیرمین غلام قادر چانڈيو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ تعلیم سے وابستہ استاد ارباب علی پڑھیار الیکشن جیت کر کامیاب ہواہے میں انکو اور انکی ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے یہ ضرور کہونگا کہ وہ اساتذہ برادری کے جائز حقوق کے لئے جدوجہد کریں اور اساتذہ کو انکے جائز حق دلوائیں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن .سندھ کے صدر انتظار چھلگری نے کہا کہ ارباب علی پڑھیار کی کامیابی میری کامیابی ہے وہ پ.ٹ.الف کا بہترین صدر ہے ، اور ہم انکے ساتھ ملکر اساتذہ کے مسائل حل کرانے کی بھر پور کوشش کرینگے اس موقع پر پ.ٹ.الف کے ضلعی صدر سالم زرداری ، سابق چيرمين ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ نور احمد لاکھو نے بھی خطاب کیا حلف برداری تقريب میں قاضی علی محمد ، TEO سکرنڈ عبد القادر لکھمير ، سابق SDEO عبد الخالق چانڈيو ، عبد الرب راجپوت ، اور دیگر نے شرکت کی تقر یب میں سندھ کی روایت کے مطابق اجرکوں اور پھولوں کے ہاربھی پہنائے گئے .

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here