کرونا وائرس کے خلاف عوام میں آگاہی مہم

0
533

رپورٹ (گل محمد لغاری شمع نیوز) نوابشاہ ہمدرد آرگنائزیشن سکرنڈ کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف عوام میں آگاہی مہم کے سلسلے میں سکرنڈ صحافی چوک پہ سکرنڈ کی عوام کو کرونا وائرس کے بچاؤ کے لیے آگاہی دی گئی جس میں سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی رضا محمد سیال ۔ صحافی عزیزاحمد لاکھو اور سکرنڈ سوشل ورکر ٹیم کے جانباز ورکر نیاز لاشاری ۔ دلداراحمد چانڈیو اور دیگر لوگوں نے خصوصی شرکت کی
اس موقع پر سکرنڈ پریس کلب کے صدر سینئر صحافی ادیب و دانشور استاد محمد صدیق منگیو نے کہا ہمدرد کا یہ آگاہی پروگرام بہترین قدم ہے سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی و کالم نگار ہمدرد آرگنائزیشن کے چیئرمین قاضی جاوید سنائی نے کہا ہمدرد آرگنائزیشن گل محمد رند کی سربراہی میں 21 مارچ سے باضابطہ آگاہی پروگرام شروع کر رہے ہیں اور ہمدرد سپورٹ پروگرام کی جانب سے مفت ماسک تقسیم کیے جائیں گے ہمدرد آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری مجید عباسی نے کہا عوام کو آگاہی دینے کے لیے اور ڈاکٹروں کو بلا کے لوگوں تک کرونا سے بچنے کے لئے احتیاطی طریقے بتا رہے ہیں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پریم چند نے کہا کرونا وائرس کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں کیا گیا ہے احتیاط ہی کرونا سے بچاو کا واحد حل ہے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نصیر احمد میمن نے کہا تعلقہ ہاسپٹل سکرنڈ میں آئیسولیشن وارڈ کا اہتمام کیاگیا ہے مہربانی کرکے بیرون ممالک سے آنے والے زائرین اپنے آپ کو چھپانے کے بجائے ہاسپٹل سے رابطہ کریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here