کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا، چیف سیکریٹری پنجاب

0
116

کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا، چیف سیکریٹری پنجاب چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ہے کہ کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ذرائع کے مطابق آل سیکریٹریز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا کہ سیاسی مداخلت بہت زیادہ ہے، کسی افسر کی مدت پوری نہیں ہونے دی جاتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے درخواست کی کہ میری خدمات واپس لی جائیں۔ذرائع نے بتایا کہ کامران افضل کے مطابق شہباز شریف نے کہا تھا 13 ستمبر تک کسی اور کو چیف سیکریٹری تعینات کردیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کامران علی افضل نے آل سیکریٹریز سے ملاقات کو الوداعی قرار دیا اور کہا کہ میں نے کوشش کی کہ افسران کے ساتھ ٹیم بن کر کام کیا جائے۔کامران افضل نے کہا کہ حالات ایسے نہیں کہ پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں، میری خدمات جلد واپس لے لی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here