کشمالہ طارق کے بیٹے کا معاملہ، وکیل کا دعویٰ

0
613

کشمالہ طارق کے بیٹے کا معاملہ، وکیل کا دعویٰ اسلام آباد میں سگنل پر حادثے میں 4 نوجوانوں کی ہلاکت کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کے وکیل نے ورثا سے راضی نامے کا دعویٰ کردیا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جی الیون سنگل پر حادثے میں 4 نوجوانوں کی ہلاکت کے معاملے پر سماعت ہوئی۔کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی، دوران سماعت ملزم کے وکیل سعید خورشید نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثاء سے راضی نامہ ہوچکا ہے جج نے اس موقع پر استفسار کیا کہ جاں بحق افراد کے ورثا کدھر ہیں، ورثاء کمرہ عدالت میں ہی موجود ہیں، بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیے گئے۔مدعی مقدمہ مجیب کے بھائی نے بھی عدالت میں وکالت نامہ جمع کروادیا ہے، متوفی فاروق اور عادل عباسی کے والدین نے عدالت میں بیان دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر مدعی کے وکیل درخواست ضمانت پر دلائل دے جبکہ آئندہ سماعت پر پولیس ملزم اذلان کے لائسنس کی تصدیق بھی کروا کر لائے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here