کمشنر چیچہ وطنی کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

0
509

کمشنر چیچہ وطنی کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا نے اسٹام فروشوں میں سمارٹ کارڈ تقسیم کئے۔

ساہیوال(نمائندہ) میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کا ایک اور احسن قدم، پنجاب حکومت نے جعلساز ی کے خاتمہ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے اسٹام فروشوں کا ریکارڈ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعہ آئن لائن کرکے انہیں ای اسٹیمپنگ سمارٹ کارڈ جاری کر دیئے،اسی سلسلہ میں ایک تقریب اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کے دفتر میں منعقدہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا نے اسٹام فروشوں میں سمارٹ کارڈ تقسیم کئے تا کہ شہری بغیر لائسنس یافتہ افراد کے ہاتھوں لٹنے اور اپنی قیمتی جائیدادوں سے محروم ہونے سے بچ سکیں۔اس موقع پرصدر بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی اشفاق ولی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری مشتاق احمد سہو ایڈووکیٹ، صدراسٹام فروش یونین مہر اظہر اقبال جوتہ سمیت کثیر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شاہد ندیم رانا نے کہا کہ جائیداد کی خرید وفروخت اور قانونی معاہدہ جات میں جعلسازیوں کے خاتمہ اورشہریوں کو غیر لائسنس یافتہ افراد کے ہاتھوں لٹنے سے بچانے کیلئے حکومت پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے تعاون سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ اسٹام فروشوں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا ہے جس کے بعد اب اسٹام فروشوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غیر لائسنس یافتہ افرا د یاجن کے لائسنس جعلسازیوں کی وجہ سے منسوخ ہو چکے ہیں ان کی نشاندہی کریں۔ اسٹام فروش اپنے ای اسٹیمپنگ سمارٹ کارڈ کو اپنے گلے میں لٹکائیں تا کہ ان کی شناخت ہو سکے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ہمیشہ لائسنس یافتہ اسٹام فروش سے ہی اسٹام پیپر خریدیں اور کسی بھی قسم کی جعلسازی سے اپنے آپ کو محفوظ بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here