گجرات کورونا وائرس سے وفات پا جانے والے سپین پلٹ خرم شہزاد (بیر کھرانہ)کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئیں(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)۔ انتہائی افسوسناک خبر کورونا وائرس سے گجرات میں وفات پا جانے والے نوجوان سپین پلٹ خرم شہزاد (بیر کھرانہ)کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئیں ہیں۔یاد رہے 15اپریل کو سپین پلٹ خرم شہزاد ظالم وائرس سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گیا ماں جوان بیٹے کا صدمہ نہ سہہ سکی اور آج اپنے خالق ِ حقیقی سے جا ملی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومین کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس فیملی پر اپنی خاص رحمت فرما دیں خرم کے والد جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اللہ تعالیٰ ان کو بھی جلد شفایاب کرے (آمین)بشکریہ روزنامہ جذبہ