کورونا وائرس میں مبتلا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

0
386

وزیرآباد(محمد کامران )وزیرآباد کے نواحی علاقہ علی پور چٹھہ کا رہائشی 22 سالہ نوجوان کورونا وائرس میں مبتلا 11 دن زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بلاآخر وینٹی لیٹر پر زندگی کی بازی ہار گیا۔وی او:وزیرآباد کے نواحی علاقہ علی پور چٹھہ کے رہائشی سمیر احسان کی 22 اپریل کو طبعت ناساز ہونے کی صورت میں محکمہ ہیلتھ اور پولیس کی ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میں پہنچا دیا۔جہاں وہ آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا کہ آج اچانک طبعت خراب ہوجانے کے باعث چل بسا۔ کارونا کے مرض سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کو آبائی قبرستان میں لاکر کورونا کے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوے چیف آفیسر بلدیہ سید سروس اقبال اور انسپکٹر افتخار احمد چٹھہ نے اپنی نگرانی میں جنازہ پڑھا کر سپرد خاک کر دیا۔اس کے ساتھ اس کی تمام فیملی کے کورونا ٹیسٹ سیمپل لے کر لیبارٹری بھجوا دئے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here