کورونا کی تیار کردہ ویکسین کا تجربہ

0
394

آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر سارہ فگبرٹ کے مطابق کورونا وائرس کے لیے تیاریا کردہ ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کیا گیا ہے۔سارہ فگبرٹ نے بتایا کہ کورونا ویکسین سے متعلق ہماری پوری ٹیم بہت پرامید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ساری ٹیم نے اس ویکسین کو تیار کرنے میں بہت محنت کی۔
خاتون پروفیسر کا کہنا تھا کہ اوائل میں ویکسین کا تجربہ 18 سے 55 سال تک کی عمر کے لوگوں پر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 26 لاکھ 97 ہزار 316 ہوگئی ہے، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار 857 ہے۔ جبکہ 7 لاکھ 39 ہزار 945 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 638 ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 18ہزار 738 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا کے مزید 4583 نئے کیسز سامنے آئے ہیں یوں مجموعی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 78 ہوگئی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here