کیا نیب کو بھی کرونا ہو گیا ہے؟

0
369

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 1 ماہ کے لیے ملتوی کر دی، جبکہ جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ کیا نیب کو بھی کورونا ہو گیا؟اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ کیا نیب کو بھی کورونا ہو گیا؟ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں اشتہاری ہو چکے، ان کی عدالتی معاونت کون کرے گا؟ نیب اور نواز شریف کے وکیل دونوں عدالت کی معاونت کریں۔نیب حکام تاخیر سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے عدالت سے نواز شریف کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئیعدالتِ عالیہ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت 1 ماہ کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست دیں تو کورونا کی وجہ سے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو استثنیٰ دے دیں گے۔عدالت نے حکم دیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صورتِ حال خراب ہے، عدالت میں زیادہ رش نہ کریں بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here