کینال سٹی سرائے عالمگیر میں قصبہ ویلفیئر سوسائٹی کے اعزاز میں باربی کیو پارٹی دی گئی اس موقع پر کلیم گیلانی نے گاؤں قصبہ میں اپنی مدد آپ کے تحت گاؤں میں جاری فلاحی کاموں پر سوسائٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور قصبہ سٹاپ انتظار گاہیں بنانے کا وعدہ بھی کیا سوسائٹی ممبران نے کینال سٹی سرائے کی جانب کینال روڈ کو کشادہ کرنے, جی ٹی روڈ نہر چوک پر مسجد کی تعمیر نو اور گرین بیلٹس پر جاری ترقیاتی کاموں پر کینال سٹی انتظامیہ کو کا شکریہ ادا کیا تقریب ایس ایچ او تھانہ بولانی چوہدری وقار گجر نے قصبہ ویلفیئر سوسائٹی کے مثالی اتحاد اور کرائم فری گاؤں بنانے کی کوشش پر تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا قصبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین چوہدری نعیم ساجد اور صدر محمد آصف نے جی ٹی روڈ سے قصبہ تک کو ماڈل روڈ بنانے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی تقریب میں سابق ایس ایچ او چوہدری محمد صفدر جنڈانوالہ،نائب صدر محمد شکیل،جنرل سیکرٹری محمد اخلاق ،فنانس سیکرٹری محمد عثمان اور حافظ صلاح الدین ،جوائنٹ سیکرٹری راشد منہاس ، محمد کامران ،محمد عقیل،زونین طارق ،نصیر بابر ، محمدا فضال ،کامران اصغر،محمد جمیل ،ملک نبیل ،شماس ریاض ،ذوالفقار احمد، ساجد علی نے شرکت کی