گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

0
324

محکمہ پولیس ضلع گجرات
08ستمبر 2020
پریس ریلیز
گجرات پولیس تھانہ شاہین کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ شاہین مجاہد عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے دو بدنام زمانہ منشیات سپلائرز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں ایک خاتون سمیت دو منشیات سپلائر ز کو گرفتار کیا۔ منشیات فروش نصرت بیگم زوجہ محمد اشرف سکنہ محلہ امین آباد سے تین کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ بدنام زمانہ منشیات فروش نواز بیگ کی منشیات فروخت کرتی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری کارروائی میں ملزم محمد اشرف ولد غلام حیدر قوم ماچھی ساکن محلہ امین آباد کو ہیروئن کے دو پیکٹ سمیت گرفتا ر کیا، جو کہ محلہ ٹاہلی پورہ قبرستان کے ساتھ گلی میں منشیات فروخت کررہاتھا۔ جس کے قبضہ سے دو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ملزم نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ بدنام زمانہ منشیات سپلائر مرزا شہباز بیگ ولد نواز بیگ ساکن محلہ مسلم پورہ کی منشیات فروخت کرتا ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں،ان کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف گجرات پولیس کا جہاد جاری رہے گا۔

ترجمان گجرات پولیس
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات
فون نمبر:۔053-9260049
فیکس نمبر:۔053-9260029

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here