،دہشت گردی،قتل، اغواء، اقدام قتل،ڈکیتی اور پولیس مقابلے جیسے 29مقدمات میں مطلوب 4ہائی پروفائل مجرم اشتہاری گرفتار ۔
مجرمان اشتہاری سرائے عالمگیر کے علاقہ بیلہ اور رکھ پبی سرکار میں دہشت اور خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے تھے ۔مجرمان اشتہاریوں کا تعلق بدنام زمانہ فیقا گروپ سے ہے، جن میں یاسر عرف پہاڑ ولد گلزار احمد سکنہ کھوہار،نبیل عرف نوشی ولد نعیم سکنہ کھوکھرہ، ثقلین عرف موٹو ولد ملازم حسین سکنہ ڈھوری، قمر عباس ولد اصغر سکنہ جنڈ شریف شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر،ڈنگہ اور گلیانہ میں سنگین نوعیت کے 29مختلف مقدمات درج ہیں۔بدنام زمانہ مجرمان اشتہاریوں نے علاقہ کا امن و امان تباہ کررکھا تھا اور ان کی گرفتار ی پولیس کے لئے چیلنج بنی ہوئی تھی تاہم پولیس نے علاقہ میں دہشت اور خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے چاروں اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔