گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

0
347

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ناجائز منافع خوری کرنیوالے 46افراد کیخلاف مقدمات درج کرادیے گئے ہیں،جبکہ 699 دوکانداروں پر 20لاکھ55ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ کے دورہ کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا،انہوں نے اپنی نگرانی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کرائی، آڑھتیوں، خریداروں سے بھی بات چیت کی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ یکم رمضان المبارک سے ضلع میں موثر پرائس کنٹرول کیلئے پرائس مجسٹریٹس کی تعداد 28سے بڑھا کر 38کر دی گئی ہے جبکہ وہ خود بھی روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرائس مجسٹریٹس نے 10دن کے دوران مجموعی طور پر 536مارکیٹوں، بازاروں میں 3500دوکانوں کی انسپکشن کی اس دوران 745دوکاندار مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پرائس مجسٹریٹس نے سنگین نوعیت کی خلاف ورزی کرنیوالے 46گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرادیے اور انہیں موقع پر گرفتار کرکے متعلقہ تھانہ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 699گرانفروشوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ یقینی بنارہی ہے کہ منڈیوں میں لائی جانیوالے تمام سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس کا تعین شفاف نیلامی کے ذریعے کیا جائے نیز ریٹ لسٹوں کا بروقت اجراء اور ان پر عمل درآمد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here