گستاخانہ مواد پر پابندی

0
323

چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں گستاخانہ مواد پر پابندی کے قانون بل منظور کیا۔چوہدری پرویز الہی کے اس اقدام و عظیم کارنامے پر پاکستان کی 22 کروڑ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔صفدر خان باغی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ لاہور(چیف اکرام الدین) پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے تحفظ نبوت صلیٰ اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے پاسبان اسلام کے داعی فخرے پاکستان پنجاب اسپیکر جناب چوھدری پرویز الٰہی صاحب کی قادنیوں کی کتب اھل بیت “ازواجہ مطہرات “صحابہ کرام واجمعین کے خلاف گستاخانہ مواد پر پابندی کے قانونی بل پنجاب اسمبلی سے منظور کروانے پر مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اسلام کے تحفظ و ختم نبوت صلیٰ اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر مضبوط اسٹینڈ لینے پر تمام ارکان پنجاب اسمبلی کو بھی مبارکباد پیش کرتے ھیں۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پنجاب اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی ایک سچے عاشق رسول صلیٰ اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم و صحابہ کرام واجمعین کے غلام ہیں۔انہوں نے اپنی دلی محبت ناموس رسالت صلیٰ اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم و صحابہ کرام واجمعین کی عظیم شان سے اظہار کرتے ہوئے اس قانونی بل کو پیش کرکے پوری پنجاب اسمبلی کے ارکان کو اعتماد میں لیکر منظور کروایا جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ رب العالمین اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی صاحب کے مزید درجات بلند کرے اسپیکر پنجاب جناب چوہدری پرویز الٰہی کے اس اعلیٰ اقدام و عظیم کارنامے پر پاکستان کی 22 کروڑ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری دلی دعا ہے کہ اللّٰہ تبارک و تعالی جناب چوہدری پرویز الٰہی و جناب چوہدری شجاعت حسین و جناب چوہدری وجاہت حسین بمعہ پسران کو لمبی زندگی صحت وتندرستی کے ساتھ نصیب عطا فرمائے اور انکا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رہے.آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here