ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں مگر۔۔۔۔۔ زبان حلق

0
622

ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں مگر۔۔۔۔۔
(زبان حلق)
تحریر چوہدری رستم اجنالہ
وزیر صحت یاسمین راشد صاحبہ کا ٹی وی میں بیان سنا کہ ہماری عوام بہت جاہل ہے جی میں بھی ڈاکٹر یاسمین کی اس بات سے اتفاق کر لیتا ہوں شائید ڈاکٹر یاسمین صاحبہ سچ فرما رہی ہیں کہ یہ عوام جاہل ہے اگر یہ عوام جاہل نہ ہوتی تو کیا کہ ڈاکٹر صاحبہ اپ جیسے کئی اور لوگوں کو منتحب کرتی ؟ اگر یہ عوام جاہل نہ ہوتی تو کیا اپ جیسے سیاست دانوں کے بھکاوے میں آتی؟ اگر یہ عوام جاہل نہ ہوتی تو کیا ڈاکٹر صاحبہ پھر انہی لوگوں کا چناؤ کرتی جو ستر سے بھی زیادہ سالوں سے ان پر حکومت کر رہے ہیں اور ان کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے۔یہ عوام جاہل ہی تو ہے جس نے ایسے لوگوں کو ووٹ دیے ہیں جو سرعام کہ رہے ہیں کہ ٹکٹ مہنگی لگے تو وہاں ہی رہیں ملک میں نہ آئیں ۔ یہ عوام جاہل ہی تو ہے جب بھی جس بھی حکومت نے ان پردیسیوں کی طرف کشکول بڑھایا ہے تو ان جاہلوں نے ہی تو حکومتوں کے کشکول برے ہیں اگر یہ جاہل نہ ہوتے تو کیا ایسا کرتے ۔ یہ جاہل ہی تو ہیں کہ کبھی قرض اتارو ملک سنوارو ۔ کبھی زلزلہ فنڈ ۔کبھی سیلاب فنڈ ۔کبھی ڈیم فنڈ کے نام پر لٹتے ہیں حکمرانوں کے ہاتھوں اور پھر زندہ باد زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے ہیں انہی سیاست دانوں کے لیے۔ کیا اگر یہ جاہل نہ ہوتے تو ایسا کرتے ؟۔ یہ جاہل نہ ہوتے تو پیارے پاکستان میں ائیر پورٹوں پر ذلیل ہوتے ؟ یہ جہالت ہی تو ہے اپ جیسوں کو ووٹ بھی دیتے ہیں لٹتے بھی ہیں ذلیل و خوار۔ بھی ہوتے ہیں۔ اور پھر بھی جیالے متوالے کھلاڑی بننے میں خوشی محصوص کرتے ہیں ۔ڈاکٹر صاحبہ شائید اپ نے اس عوام کو بہت چھوٹا لقب دیا جاہل کا۔ اس عوام کو جو مرضی کہتے رہیں کون سا اس نے بولنا ہے ؟ یہ بہادر عوام ظلم بھی سہ سکتی ہے ۔لٹ بھی سکتی ہے۔مر بھی سکتی ہے۔زیادتیاں بھی برداشت کر سکتی ہے لیکن حق کے لیے آواز کبھی نہیں اٹھا سکتی کیوں کہ ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں امریکہ میں ایک آدمی پولیس مار دے تو وہ قوم پورا امریکہ ہلا کر رکھ دیتی ہے کیوں کہ شائید وہ زندہ قوم نہیں ہے نا ؟اور ہمارے ہاں سرعام ویڈیو کیمروں پر پولیس مظلوم شہریوں کو گولیوں سے بھون دیتی ہے اور اس قوم کے کان پر جوں بھی نہیں رینگتی کیوں کہ یہ ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم جو ہیں ۔ہمارے سامنے ظلم ہوتا ہے معصوم بچوں کو سرعام تشدد کر کہ لاشوں کی تذلیل کی جاتی ہے اورہم تماشہ دیکھتے ہیں ویڈیوز بناتے ہیں اور قانون ظلم کرنے والوں کو بری کردیتا ہے کیوں کہ ہم نے ظلم ہوتے تو دیکھا ہے ویڈیوز تو بنائی ہیں لیکن ظلم کے خلاف گواہی دینے کی ہمت نہیں رکھتے ۔مظلوم کا ساتھ دینے کو حوصلہ نہیں رکھتے۔ کیوں کہ ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں ۔اس میں کوئی شق نہیں کہ ہم ترانوں میں تو زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں مگر دنیا جاہل کہتی ہے ۔ سوچنے کا مقام ہے ۔خدا راہ عوام اب بھی وقت ہے سمجھ جاؤ ورنہ جاہل ہی رہو گے۔جاہل ہی کہلواؤ گے۔۔۔
خدا نے اج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
ہو نہ جس کو خیال خود اپنی حالت بدلنے کا
شکریہ روزنامہ نوٹ روزنامہ روزن

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here