آپ کسی کو واپس نہیں لاسکتے

0
287

لندن ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بانی ایم کیو ایم کو واپس نہیں لاںسکتے آپ اسحاق ڈار کو واپس نہیں لا سکے اور اب آپ میاں نواز شریف کو بھی واپس نہیں لا سکتے مگر آپ ایم کیو ایم کی باقیات کا خاتمہ تو کرسکتے ھیں ۔ حال ہی میں آپ کے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ڈی جی ISPR نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں PTMاور MQM کے حوالے سے ثبوت قوم کے سامنے رکھے تھے جس طرح سے پی ٹی ایم کے رکن اسمبلی پارلیمنٹ میں آزاد حیثیت سے موجود ھیں اسی طرح سے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کو آزاد حیثیت دی جائے اور بانی ایم کیو ایم کی جماعت ان کے جھنڈے ان کے لیٹرہیڈ پر فل فور پابندی عائد کی جائے اور ابھی تک آپ نے حکومت کی صفوں میں موجود آٹا اور چینی اسکینڈل میں ملوث عناصر پر کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی اور اب سیمنٹ اسکینڈل بھی سامنے آگیا ہے وزیراعظم عمران خان صاحب جب تک آپ اداروں میں اصلاحات نہیں لے کر آئیں گے تب تک یہ فرسودہ نظام ہی چلتا رہے گا جس طرح سے پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفی کمال نے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا ذکر کیا ہے اس کے بغیر تمام اداروں میں اصلاحات اور چیک و بیلنس کا نظام واضح کیے بغیر ممکن نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ پہل کریں اورگرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here