احسن اقبال نے عدالت سےغیر مشروط معافی مانگ لی

0
731

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگی رہنما احسن اقبال نے توہین عدالت کیس میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔سابق وزیر داخلہ احسن اقبال لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس میں پیش ہوئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔احسن اقبال کی جانب سے عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرایا گیا ہے۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ایک شخص کو نا اہل کیا، جو سپریم کورٹ کے باہر کہہ رہا تھا کہ میں نے کبھی معافی نہیں مانگی۔جس پر احسن اقبال نے کہا کہ لیکن میں عدلیہ کی عزت کرتا ہوں۔جسٹس مظاہر اکبر نے احسن اقبال سے کہا کہ آپ کے تحریری جواب میں معافی کے لیے وہ الفاظ نہیں ہیں جو قانونی طور پر ہونے چاہئیں۔جس پر احسن اقبال نے جواب دیا کہ میں موت کے منہ سے آیا ہوں اس لیے میرے لیے عہدے حیثیت نہیں رکھتے، میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر اورن لیگی رہنما دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا جس میں انہیں عدالت برخاست ہونے تک قید کی سزا سنائی تھی۔علاوہ ازیں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف بھگوڑوں کا گروپ ہے،عمران خان اپنے پارٹی کارکنوں سے انصاف نہیں کر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران اپنےغبارے سے خود ہوا نکالتے چلے جائیں گے، 25جولائی سے قبل پی ٹی آئی 2013ء کی پوزیشن پر آ جائے گی، عمران خان نے یونین کونسل تک توچلاِئی نہیں حکومت کیا چلائیں گے۔۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here