ایک اور وزیرِ صحت لانے کا امکان

0
386

پنجاب کابینہ میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کا امکان ہے، شعبہ صحت کے مسائل اور اس سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک وزیر صحت ناکافی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر صحت پولیو کی روک تھام، بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم اور اسپتالوں کے انتظامی امور میں اس پیمانے پر تبدیلی نہ لاسکیں جتنی ان سے امید رکھی گئی۔ذرائع نے کہا کہ اگلے ہفتے میں صحت کی وزارت کو دو حصوں میں تبدیل کرنے کا قوی امکان ہے، ایک ہفتے میں پنجاب کے شعبہ صحت میں ایک اور وزیر کی انٹری متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شعبہ صحت کا دائرہ کار بہت وسیع ہے اور گیارہ کروڑ آبادی کے صوبے میں شعبہ صحت کی وزارت کی استعداد کار بڑھانا ناگزیر ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here