روپوٹ (حاجی محسن ہاشمی )باغ آزاد کشمیرجعلی سیلیں،گیس سلنڈر، کم وزن روٹی، ہوٹلوں اور بیکریوں کے کارخانوں پر چھاپوں کے دوران دو دکانیں سیل متعدد کو بھاری جرمانے
ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی ہدایت پر تحصیلدار باغ سید قمر کاظمی نے پولیس نفری کے ہمراہ پلی بازار میں گیس کی دوکانوں پر چھاپہ کے دوران بھاری مقدار میں جعلی سیلیں، غیر معیاری اور کم وزن سلنڈر برآمد ہونے پر دو دوکانوں کو سیل کر دیا
مختلف بازاروں میں اشیاء خورد و نوش کی چیکنگ، ہوٹلوں اور بیکریوں کے کارخانوں کی دوران چیکنگ کم وزن روٹی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد کو بھاری جرمانے کئے گئے
عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا ہے