ترکی میں فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کے خلاف ریلی

0
1030

استنبول ( سیدندیم نوشاہی )میں پانچ لاکھ افراد کی ریلی فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے : ترک صدر
استنبول  اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے استنبول میں ریلی نکالی گئی جس میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام القدس پر امتحان میں ناکام ہو چکا ہے۔ القدس کے امتحان میں صرف عالم اسلام ہی نہیں پوری انسانیت ناکام رہی۔ القدس پر قبضے پر خاموشی اختیار کرنے والی اقوام متحدہ ظلم و ستم میں برابر کی شریک ہے۔ اسرائیل کیخلاف کوئی قدم نہ اٹھانے والی اقوام متحدہ قانونی حیثیت کھو چکی ہے، قبلہ اول کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو خانہ کعبہ کے تحفظ پر کس طرح مطمئن ہو سکتے ہیں۔ مسلمان آپس کی دشمنی میں بہت آگے نکل جاتے ہیں، مسلمان اسلام کے دشمنوں کیخلاف اتنے ہی بزدل اور ڈرپوک ہیں، اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے، بے گناہ افراد کے قتل پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے۔ علاوہ ازیں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے سفاکانہ قتل عام پر ترکی میں اسلامی کانفرنس تنظیم کا سربراہ اجلاس ہوا جس میں مسلم ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ اسرائیل غزہ میں وحشیانہ اقدامات اٹھاتے ہوئے دہشت گرد ریاست ہونے کا ثبوت دے رہا ہے، القدس کا تحفظ امن اور انسانیت کا تحفظ ہے۔ القدس کا تحفظ امن اور انسانیت کا تحفظ ہے، خونریزی کرنے والوں کو روکنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ فلسطینی بھائیوں کو دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں، بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے۔ اسرائیل کے خلاف کھڑا ہو کر ثابت کرنا ہو گا دنیا میں انسانیت زندہ ہے۔ اسرائیل نے جو کیا وہ بدمعاشی، ظلم اور ریاستی دہشت گردی ہے۔ فلسطینیو کے ساتھ یکجہتی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، جب تک اپنے حقوق خود نہیں لیں گے کوئی ہمیں نہیں دے گا۔ صرف مذمت فلسطینی قتل عام، اسرائیلی قبضے کو ختم نہیں کر سکتی۔ مسلمان اسرائیل کے خلاف عملی اقدام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ فلسطینیوں کے خلاف فاسرائیلی مظالم کو بند کرنا ہو گا، القدس کا مسئلہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے، القدس کو ظالموں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، معصوم انسانوں کے خون کا ساب ایک دن لازمی طور پر عدالت کے سامنے دینا ہو گا۔ مسئلے کی مذمت، ناراضگی کا اظہار اور چیخنے چلانے سے کچھ نہیں ہو گا، امریکہ کے ہاتھ بھی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، اقوام متحدہ فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ کا خصوصی سیشن بلایا جائے، اسرائیل کے خلاف سیاسی و معاشی اقدامات اٹھائے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here