جہاز میں آگ بھڑکنے سے 7 مزدور جھلس گئے

0
323

گڈانی میں موجود ناکارہ بحری جہاز میں کٹائی کے دوران آگ بھڑک اٹھنے سے 7 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق آگ جہاز کے انجن روم میں لگی تھی جس کے بعد جہاز پر کام کرنے والے تمام مزدوروں کو نکال لیا گیا تھا اور اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے 7مزدوروں کو کراچی کےاسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here