خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے بدانتظامی مثال قائم کی ہےبلور ۔

0
598

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں بدانتظامی کی نئی مثال قائم کی ہے۔

پریس کانفرنس میں اے این پی رہنما نے کہا کہ تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کی بات کرنے والے خود کرپشن میں ڈوب گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے یہاں ایک پارٹی دو بار اقتدار میں آئی،پی ٹی آئی اپنی باری لے چکی ہے،اب ہماری باری ہے۔

غلام احمد بلور نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ انتخابات کے بعد آنا چاہیے تھا ،ابھی فیصلے سے سابق وزیراعظم کو فائدہ پہنچے گا۔

ان کا کہناتھاکہ احتساب عدالت کے فیصلے سے نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی،اے این پی کی مقبولیت بھی بڑھ رہی ہے،آنے والا دور ہمارا ہے۔بشکریہ روز نامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here