خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا واک آوٹ

0
678


خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک نئی تاریخ اُس وقت رقم ہوئی جب اقلیتی رکن بلدیو کمار کو ایوان میں پیش کیے جانے پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین دونوں نے ہی ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔
ایوان سے واک آؤٹ کے بعد اسمبلی کا اجلاس جمعے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
منگل کے روز جب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو بلدیو کمار کو ایوان میں پیش کیا گیا۔ بلدیو کمار پر الزام ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سردار سورن سنگھ کے قتل میں ملوث تھے۔
بلدیو کمار کو ہائی کورٹ کے حکم کر منگل کو جیل سے ایوان میں لایا گیا جس پر حزب اختلاف کے اراکین نے احتجاج کیا تو حکومتی ارکان نے کہا کہ وہ عدالت کا حکم ماننے کے پابند ہی ٹانک سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی محمود خان نے نقطہ اعتراض پر کہا کہ بلدیو کمار کو کیوں ایوان میں لایا گیا ہے جبکہ بلدیو کمار اس ایوان کے اہم اور معتبر رکن سردار سورن سنگھ کے قتل میں گرفتار ہوئے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا کہ بلدیو کمار کو ہائی کورٹ کے حکم پر ایوان میں لایا گیا ہے تاکہ وہ حلف لے سکیں۔ حزب اختلاف کے اراکین نے کہا کہ حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کیوں نہیں کی۔
دونوں جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایوان سے واک آؤٹ کیا جائے اور یوں اجلاس چند منٹ جاری رہنے کے بعد جمعے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ایسا شاید کم ہی ہوا ہو گا کہ کسی ایک مسئلے پر حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ طور پر اجلاس سے واک آوٹ کیا ہو۔
تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سردار سورن سنگھ کو اپریل 2016 میں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
ان کے قتل کے بعد ایسا تاثر دیا گیا کہ یہ شدت پسندوں کی کارروائی ہو سکتی ہے لیکن پولیس تحقیقات کے بعد سردار سورن سنگھ کے سیاسی مخالف بلدیو کمار کو ان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ایسی اطلاعات تھیں کہ سورن سنگھ کے بعد پی ٹی آئی کے رکن بلدیو کمار نے اسمبلی کا رکن نامزد ہونا تھا۔ شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here