راجہ نعیم نے ثابت کیا کہ انکی وابستگی جماعت سےذاتی نہیں

0
696

سرائے عالمگیر (ارشد قاضی)را جہ نعیم نواز روایت توڑنے والے نہیں نبھانے والی شخصیت کا نام ہے پارٹی قہادت کے فیصلے کو تسلیم کرکے انہوں نے ایک مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے ان خیا لا ت کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنماوں چوہدری عدیل عباس مہے خورد، طارق محمود بٹ،غلام غوث وغیرہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کیاکہ را جہ نعیم نواز پوران نے تحریک انصاف کے لیے بے شما ر قر با نیا ں دی ہیں میرٹ کے لحاظ سے دیکھا جا ئے تو ٹکٹ کے اصلی حقدار تھے مگررا جہ نعیم نواز نے ثابت کیاہے کہ ان کی پی ٹی آئی سے وابستگی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ قائد کے مشن کی تکمیل کے لیے تھی حلقہ این اے71ہو یا پی پی 34ان کے مثبت فیصلے کی آوازیں گو نج رہے گی ہم انھیں ضراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام کارکنان اور عہدیداران ان کے نقش قدم پر چل کر قائد تحریک کے مشن کی تکمیل کرتے رہیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here