سفیر زبیری کو نئے مرحلہء حیات کیطرف ابتدائی قدم “ منگنی “ پر مبارک باد:
رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا
سفیر زبیری کو نئے مرحلہء حیات کیطرف ابتدائی قدم “ منگنی “ پر والد اترت حسین زبیری، والدہ ،بہن بھائیوں دوست احباب عزیز و اقارب اور خصوص ویانا آسٹریا یو- این-او سے بَھائِی عفت حسین زبیری کی جانب سے بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں اللہ تعالی انہیں زندگی کے نئے سفر میں تمام خوشیاں عطا فرمائے ، نئی منزل پر بڑھتا ھو آپکا ھر قدم آپ کے لئے خوشیوں کا ایک نیا پیغام لائے’اور زندگی کے ھر موڑ پر کامیابیاں عطا فرمائے. “ منگنی “ کی تقریب میں ہونے و الی دولہن گولڈن عروسی لباس ميں توجہ کا مرکز تھی. سفیر زبیری کی منگنی کی تقریب جس میں صرف اہلخانہ اور انتہائی قریبی افراد شریک ہوئے تھے. کرونا
وائرس کے باعث تقریب کو محدود کردیا گیا تھا. تقریب میں پنڈال کو سفید اور سبز پھولوں سے سجایا گیا تھا اور ہر طرف سنہری پریوں کی طرح چمکتی ہوئی روشنی تھی رنگ برنگے پھولوں کی بہار تھی. مہمانوں کو خاص ذائقہ دار مختلف اقسام کے روایتی پکوان پیش کیے گۓ تھے. اختتام پر اہلخانہ کی جانب سے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا.