عوام الیکشن میں کرین پر مہر لگا کر دین سے محبت کا ثبوت دینگےبلال ریاض

0
835

تحریک لبیک پاکستان کے رہنما چوہدری محمد بلال ریاض نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقہ جابہ کی کثیر تعداد TLP کے ساتھ ہے ۔ لوگوں نے آزمائے ہوئے لوگوں کا ساتھ چھوڑ کر تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حمایت کا اعلان سرعام کیا ہے جس کا فیصلہ الیکشن والے دن کرین انتخابی نشان پر مہر لگا کر ثابت کریں گے ۔انشاء اللہ اللہ نے موقع دیا قوم کے پیسے سے بننے والی سڑکوں کے اوپر جو سیاسی کینیڈیٹوں کی تختیاں لگی ہیں ان کو ہٹا کر ان کے اوپر سڑکوں کے نام خالد بن ولید روڈ۔ غازی علم دین شہید روڈ ۔ صلاح الدین ایوبی روڈ ۔ نور الدین زنگی روڈ ۔ عامر عبدالرحمن چیمہ روڈ کے نام کی تختیاں لگائیں گے تاکہ نوجوان نسل کو ان بہادر سپہ سالاروں کی خدمات ۔جرآت و بہادری کا مطالعہ کر کے پتہ چلے یہ کون اسلام کے جانثار سپاہی تھے نوجوان تاریخ دھرائیں ان کے مشن کو زندہ رکھ سکیں ۔ اور اپنے اندر غیرت ایمانی بیدار رکھ سکیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here