غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر عمران خان کونوٹس

0
508

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی انتخابی مہم میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس جاری کردیا ہے ۔

عمران خان کو انتخابی جلسوں میں مخالفین کےخلاف نامناسب اور تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال مہنگا پڑگیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی جلسوں میں کی گئی عمران خان کی تقریروں کے جائزے کے بعد انہیں نوٹس جاری کیا اور کل ذاتی حیثیت یا وکیل کےذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے خلاف نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا ہے ،اس معاملے کی سماعت 4رکنی بینچ کرے گا ۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان سیاسی جماعتوں کی جانب سے نازیبا اشتہارات نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here