میر پور (محمد شہزاد حسین) جادہ میرپورتوہین صحابہ کیس ملزم کے وکلا کی رکنیت منسوخ رکنیت منسوخی کے بعد انکو الاٹ شدہ دفاتر کی منسوخی کے لیے بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے قانون پر عمل درآمد کے لیے وکلا ڈٹ گئے ہیں گوہر عباس شاہ شیر عباس کاظمی تسلیم عارف کاظمی ابوالحسن کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے یاد رہے کہ ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن میر پور آزاد کشمیر نے ان چاروں وکیلوں کی رکنیت منسوخ کی ہے اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ صحابہ کی گستاخی کے ملزم واجد کی طرف سے وکالت نامہ پیش کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن میر پور نے ایک قرارداد منظور کر رکھی ہے کہ توہین صحابہ کے کیس میں بار کا کوئی معزز ممبر بطور وکیل پیش نہیں ہوگا اس کے باوجود ان چار وکلا نے توہین صحابہ کے ملزم واجد کا وکالت نامہ پیش کیا جس پر بار ایسوسی ایشن نے ان تمام وکلا کی رکنیت ختم کر دی اور ساتھ ہی انکو الاٹ دفاتر کی منسوخی کے لیے بھی باظابطہ طور پر حکام کو درخواست دائر کر دی ہے بار ایسوسی ایشن کے مطابق اب یہ وکلا بار کے ممبرز نہیں ہیں اور دفاتر ان سے واپس لیے جائیں