رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سیکر-2 سکرنڈ کی جانب سے آئل ٹینکر ڈرائیوروں کیلئے دھند کے متعلق روڈ سیفٹی پروگرام کیاگیا
آئی جی موٹر وے پولیس سید کلیم امام، ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی
سید خاور معین کی سربراہی میں روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
پروگرام میں ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیورز خصوصاً آئل ٹینکر ڈرائیور حضرات نے شرکت کی۔اس موقع پر موبائل ایجوکیشن انچارج انسپیکٹر عظیم خان زرداری اور انسپیکٹر غلام حسین رند نے سکرنڈ کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک ریسٹ ایریا میں ڈرائیور حضرات کو دھند کے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ دھند کی صورتحال کے پیش نظر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو دھند میں
– فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں
– ہیڈ لائٹس اور ایمرجنسی لائٹس آن رکھیں
– صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کو ترجیح دیں
– بار بار لین تبدیل کرنے سے گریز کریں
– اچانک بریک لگانے سے احتیاط کریں
– سامنے والی گاڑی سے خاطر خواہ فاصلہ رکھیں
– اوور اسپیڈ سے گریز کریں
– اوور ٹیک بالکل نہیں کریں
-زیادہ دھند کی صورتحال میں سفر کرنے سے گریز کریں